Friday, April 19, 2024

کچھوے اور بلی کی نرالی دوستی سب کی توجہ کا مرکز

کچھوے اور بلی کی نرالی دوستی سب کی توجہ کا مرکز
October 8, 2018
برلن ( 92 نیوز)انسانوں کی دوستی کی بہت سی مثالیں آپ نے سنی ہونگی ، مگر اب پیش ہے کچھوے اور بلی کی نرالی دوستی۔ یوں تو مانو بلی کو رینگنے والے جانور خاص پسند نہیں ہوتے مگر دیکھیں کس قدر محبت سے کچھوے میاں نے مانو بلی کو نہ صرف اپنے اوپر بٹھایا بلکہ سیر کو بھی لے گئے۔ جس کے بعد مانو بلی  نے اس دوستی کو مزید مستحکم کرنے کے لیے شکریہ کے طور پر کچھوے کو سلاد کے پتے پیش کیے۔