Friday, May 17, 2024

کچھ ہونے والا ہے، نواز شریف جلد واپس آئیں گے، ایاز صادق

کچھ ہونے والا ہے، نواز شریف جلد واپس آئیں گے، ایاز صادق
December 23, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنماء ایاز صادق کہتے ہیں کچھ ہونے والا ہے، نواز شریف جلد واپس آئیں گے۔

جمعرات کو تقریب سے خطاب میں کہا جو عمران خان کو لائے، انہیں اب ملک کا سوچنا چاہیے، یہ آڈیو اور ویڈیو لیکس پر اب پکڑ میں آرہے ہیں۔ شفافت کا لبادہ اتار کر عملی سیاست میں اب آنا پڑے گا۔

سیاست میں پیسہ آنے کی وجہ سے سیاسی ورکر کی گنجائش کم سے کم ہوگئی ہے۔ مشرف نے 2002ء میں سیاست میں پیسے کی بنیاد رکھی تھی، سعد رفیق سے میں اختلاف کرتا ہوں کہ عمران خان ہمارے ٹرک پر آئے گا۔

اُنہوں نے مزید کہا 200 ارب کو دعویٰ کرنے والے دو ارب ہی دیکھا دیں، ان کو پنجاب بلدیاتی الیکشن میں بھی شکست ہوگی۔