Saturday, May 11, 2024

کچھ کو ضمانت قبل از گرفتاری مل جاتی ، کچھ کو بعد میں بھی نہیں ملتی ، شہزاد اکبر

کچھ کو ضمانت قبل از گرفتاری مل جاتی ، کچھ کو بعد میں بھی نہیں ملتی ، شہزاد اکبر
April 14, 2019

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم کے مشیر شہزاد اکبر نے بھی عدالتی فیصلوں پر تنقید کر ڈالی ۔

شہزاد اکبر بولے کچھ لوگوں کو ضمانت قبل ازگرفتاری مل جاتی ہے، کچھ کو گرفتاری کے بعد بھی ضمانت نہیں ملتی۔

شہزاد اکبر  نے کہا کہ اتنے شواہد کے بعد گرفتاری عمل میں نہیں آرہی تو نیب کو اپنی پراسیکیوشن بہتر کرنی چاہئے ۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت تمام تحقیقاتی اداروں چاہے وہ نیب کی ہو  ، ایف آئی اے کی ہو یا پولیس کی ، ہم ان کی پوری اسسٹنس کے لئے تیار ہیں ۔