Wednesday, April 24, 2024

کچھ لیڈر اقتدار کے نشے میں بیانات دیتے ہیں ، شہریار آفریدی

کچھ لیڈر اقتدار کے نشے میں بیانات دیتے ہیں ، شہریار آفریدی
March 30, 2019

کراچی ( 92 نیوز)  وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا کہ کچھ لیڈر اقتدار کے نشے میں بیانات دیتے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ  ملک لوٹنے والے اب حکومت پر دباؤ ڈال رہے ہیں، خیانت کرنے والوں کو حساب دینا ہوگا۔

وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ پاکستان اور اس کی سوچ پر کبھی بھی سیاست نہیں ہونی چاہیے،کچھ لیڈرز نشے میں بیانات دیتے ہیں،وہ یہ بھول جاتے ہیں وہ کیا کہہ رہے ہیں۔

وزیر مملکت نے کہا کہ ملکی  سکیورٹی پر تمام سیاسی پارٹیز ، تمام ریاستی ادارے ، سکیورٹی ادارے تمام ایک پیج پر ہیں ، کچھ لیڈران بھول جاتے ہیں کہ وہ ملکی سالمیت سے کھیل رہے ہیں ، وزیراعظم عمران خان  اور کیبنٹ سمیت کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ۔

شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ  حیرانگی کی بات ہے ملک کا پیسہ لوٹنے والے  قانون کے حرکت میں آنے پر حکومت کو دباؤ میں لانا چاہتے ہیں ، اقتدار امتحان ہے ، اقتدار میں عزت نہیں ، اللہ کے فضل سے ہے ، تمام وہ قوتیں جو سمجھتی ہیں کہ ہمیں ڈرایا جا سکتا ہےجان لیں کہ ہم ڈرنے والے نہیں۔

شہریار آفریدی کا کہنا تھاکہ دنیا نے پاکستان کے بیانیہ کو قبول کرنا شروع کر دیا ہے ،  دنیا میں پاکستان کی عزت اس مقام پر پہنچ چکی ہے جس کی مثال نہیں ملتی ۔