Monday, May 20, 2024

کچھ لوگ چائے کی پیالی میں طوفان برپا کر رہے ہیں، جسٹس (ر) جاوید اقبال

کچھ لوگ چائے کی پیالی میں طوفان برپا کر رہے ہیں، جسٹس (ر) جاوید اقبال
December 30, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ چائے کی پیالی میں طوفان برپا کر رہے ہیں۔

 جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کوئی ایسا قانون نہیں جس کے تحت نیب رقم خزانے میں جمع کرانے کا پابند ہو۔ نیب نے ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی کی جن کے احتساب کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ تعریف نہیں کر سکتے تو تنقید برائے تنقید نہ کریں۔ ریکوری میں تمام افسروں کو کریڈٹ جاتا ہے۔ 541 ارب روپے کی ریکوری پر آج بھی قائم ہوں۔ 541 ارب روپے کی ریکوری پر طوفان برپا کیا گیا۔

انہوں نے کہا ایک ہاؤسنگ سوسائٹی سے 14 ارب ریکور کئے تو اس کا مطلب یہ نہیں وہ تجوری میں رکھ دیئے۔ نیب نہ ہوتا تو پیسے ریکوری نہ ہوتی۔ نیب کی ریکوری کی رقم متاثرین کو واپس کی جاتی ہے۔ مجھ سے پوچھا گیا کہ ریکوری کا پیسہ خزانے میں کیوں جمع نہیں کرائے گئے ۔ 14 ارب روپے جو تقسیم کئے گئے اس کا ریکارڈ موجود ہے۔ 55ارب میں سے اکثریتی رقم سوسائٹیز سے ریکور کی گئی۔ انہوں نے کہا میں لوگوں کی معصومیت کو بہت سراہتا ہوں ۔ سادہ اور معصوم ہونا چاہئے لیکن ظالم نہیں ہونا چاہئے۔ اتنی معصومیت بھی نہیں ہونی چاہئے کہ آپکی سرمایہ کاری ہی محفوظ نہ ہو۔ جب کبھی پلاٹ لیں تو دیکھ لیں قانونی تقاضے پورے ہیں کہ نہیں۔