Saturday, April 20, 2024

کچھ لوگ پہلے دن سے بلیک میل کر رہے ہیں، حکومت گرانا چاہتے ہیں ، وزیراعظم

کچھ لوگ پہلے دن سے بلیک میل کر رہے ہیں، حکومت گرانا چاہتے ہیں ، وزیراعظم
July 10, 2019
 کراچی (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا کچھ لوگ پہلے دن سے بلیک میل کر رہے ہیں، حکومت گرانا چاہتے ہیں۔ یہ لوگ این آر او چاہتے ہیں، این آر او دیا تو ملک سے غداری ہو گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ مشرف نے لٹیروں کو این آر او دیا، اقتدار میں آ کر ان لوگوں نے قرضہ تیس ہزار ارب تک پہنچایا انکو فکر جمہوریت کی نہیں لوٹی ہوئی دولت بچانے کی ہے۔ عمران خان نے صحافیوں کے سواالات کے جواب میں کہا دیانت دار حکومت آئی ہے ٹیکس جمع کرکے دکھاونگا۔ وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں کےالزامات کا بھی جواب دیا اور کہا نواز ، زرداری ہنڈی حوالہ سے رقم باہر بھیجتے رہے ، فضل الرحمن بارہواں کھلاڑی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے قوم سے کہا کہ اگر ملکی قرضے اتارنے ہیں تو ٹیکس دینا ہو گا۔ انہوں نے سندھ میں گورنر راج کے امکان کو بھی مسترد کیا۔