Friday, April 19, 2024

کچھ لوگ مسلح افواج کے حکام بن کرعوام کوجعلی کالزکررہے ہیں،آئی ایس پی آر

کچھ لوگ مسلح افواج کے حکام بن کرعوام کوجعلی کالزکررہے ہیں،آئی ایس پی آر
June 25, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ مسلح افواج کے حکام بن کر عوام کو جعلی کالز کر رہے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ جعلساز مردم شماری کی تصدیق کی آڑ میں شناختی کارڈ ور  بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات کا تقاضا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج کا ان جعلی کالز سے کوئی تعلق نہیں ، عوام ایسی کسی کال کو خاطر میں نہ لائیں اور مسترد کر دیں ۔