Friday, April 19, 2024

کچھ لوگ فاٹا پر اپنا فیصلہ مسلط کرنا چاہتے ہیں ، مولانا فضل الرحمان

کچھ لوگ فاٹا پر اپنا فیصلہ مسلط کرنا چاہتے ہیں ، مولانا فضل الرحمان
March 3, 2019
پشاور ( 92 نیوز ) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کچھ لوگ فاٹا پر اپنا فیصلہ مسلط کرنا چاہتے ہیں ۔ قبائلیوں کے مستقبل کا فیصلہ وہاں کے عوام کریں گے ۔ فیصلہ کرنے میں جلد بازی نہ کی جائے ۔ قبائلیوں کو گھروں میں بسایا جائے ۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سر براہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ قبائلیوں کے مستقبل کا فیصلہ ان کی مرضی کے مطابق کیا جائے ۔ قبائل انضمام نہیں الگ صوبہ چاہتے ہیں ۔ایف سی آر نے فاٹا میں اسکول، اسپتال بنانے سے نہیں روکا ۔ قبائلی عوام کو پسماندہ رکھا گیا ہے ۔ پشاورکے طہماس اسٹیڈیم میں فاٹا یوتھ کنونشن سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ قبائلی عوام اپنا گھر بارچھوڑ کر پورے ملک میں بکھرے ہیں ۔ پہلے انہیں اپنے گھروں میں آباد کیا جائے پھر ان سے پوچھا جائے کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔