Monday, September 16, 2024

کچھ لوگ صرف باتیں کرکے عوام کا وقت ضائع کرتے ہیں:نوازشریف

کچھ لوگ صرف باتیں کرکے عوام کا وقت ضائع کرتے ہیں:نوازشریف
February 3, 2017
حیدرآباد(92نیوز)وزیراعظم نوازشریف نے کراچی حیدرآباد ایم نائن موٹروے کےتکمیل شدہ حصے کا افتتاح کردیا ۔ وزیراعظم  کہتےہیں لوگوں کو علم ہے کہ کون کام کرتاہےاورکون  صرف وقت ضائع کرتاہے، دھرنےوالوں کافیصلہ لوگ پہلےہی کرچکے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق کراچی حیدرآبادایم نائن موٹروے کے افتتاح پر وزیراعظم نواز شریف نے  سیاسی مخالفین کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا  کہ کچھ لوگ صرف باتیں کرکے عوام کا وقت ضائع کرتے ہیں لیکن  وہ  یونہی اپنا کام کرتے رہیں گے  چارٹر طیاروں پر اڑنے والوں کو سڑکوں کی کیا ضرورت یہ سڑکیں تو غریب عوام کے لئے ہیں۔ وزیرا عظم نے واضح کیا کہ شاہراہوں کی تعمیر کامقصد قومی یکجہتی کافروغ ہے کراچی سےپشاورموٹر وےبنےگی  تو فاصلے بھی  کم ہوں گے۔ وزیراعظم نوازشریف  نے  دو ہزار اٹھارہ میں لوڈشیڈنگ کے خاتمےکا عزم دہرایا  اور یہ بھی  کہا کہ وہ   گوادر  کو  بہترین بندر گاہ بنا  ئیں گےجو  ملک میں خوشحالی  کا نیا دور لائے گی۔