Saturday, April 27, 2024

کچھ طاقتیں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششیں کررہی ہیں، وزیراعظم

کچھ طاقتیں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششیں کررہی ہیں، وزیراعظم
October 22, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کچھ طاقتیں پاکستان کی ترقی نہیں دیکھنا چاہتیں ، ایسی طاقتیں ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششیں کررہی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس وزیراعظم آفس میں ہوا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی بیانیے پر مشاورت کی گئی جبکہ اپوزیشن کے آزادی مارچ پر بھی مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہو رہا ہے۔ کچھ طاقتیں پاکستان کی ترقی نہیں دیکھنا چاہتیں، ایسی طاقتیں ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششیں کررہی ہیں۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے بعد  بھارت کا چہرہ پوری دنیا کے سامنے آگیا۔ کشمیر میں بھارتی جبر و ظلم جاری ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا مذید کہنا تھا جو پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط نہیں دیکھ سکتے وہ ملک کے خلاف سازشوں پر لگ گئے ہیں۔ وزیراعظم نے ملکی میعشت کے حوالے سے حقائق سامنے لانے کی ذمہ داری پارٹی رہنماؤں کو سونپ دی۔