Saturday, April 20, 2024

کچھ بھی ہو جائے اپوزیشن سے مفاہمت نہیں ہو گی، وزیراعظم

کچھ بھی ہو جائے اپوزیشن سے مفاہمت نہیں ہو گی، وزیراعظم
October 14, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا اپوزیشن کے ساتھ مفاہمت سے صاف انکار، کہتے ہیں جلسے کریں یا دھرنے دیں، ان کو این آر او نہیں ملے گا۔ جلسوں کی اجازت اس لئے دے رہے ہیں تاکہ اپوزیشن سیاسی انتقام کا کارڈ نہ استعمال کرے۔ وزیراعظم کا اپوزیشن کے ساتھ کسی بھی قسم کی مفاہمت سے دوٹوک الفاظ میں انکار، عمران خان نے کہا کچھ بھی ہو جائے اپوزیشن سے مفاہمت نہیں ہوگی، پہلے دن سے کہاتھا لوٹ مار کرنے والے اکٹھے ہوجائیں گے، یہ جلسے کریں یا دھرنے دیں، این آر او نہیں ملنا۔ وزیراعظم نے پارٹی ترجمانوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا اپوزیشن کی تحریک سے کوئی پریشانی نہیں، این آر او دے دیں تو کوئی تحریک نہیں چلے گی، جلسوں کی اجازت دے رہے ہیں تاکہ اپوزیشن سیاسی انتقام کا کارڈ نہ استعمال کرے۔ وزیراعظم نے کہا دھاندلی کا شور کرنے والوں نے انتخابی عذداریاں ہی دائرنہیں کیں، پنجاب میں اپوزیشن نے11جبکہ تحریک نے13انتخابی عذدرایاں دائر کیں، اپوزیشن نے ثبوت ہی نہیں دیئے، ہمارے امیدوار کم مارجن سے ہارے۔ وزیراعظم نے ترجمانوں کو این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں ڈھائی ارب کے اخراجات کا معاملہ منظر عام پر لانے کی ہدایت کی اور کہا این اے 120 لاہور کے ضمنی انتخاب میں کلثوم نواز کی کامیابی کیلئےڈھائی ارب خرچ کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق ترجمانوں نے مہنگائی پر تشویش کا اظہار کیا جس پر وزیراعظم نے کہا مہنگائی کے خاتمے کےاقدامات کررہے ہیں، جلد قابو پالیا جائے گا،اشیاء کی دستیابی کیلئے چھاپے مار رہے ہیں، ٹائیگر فورس کو نشاندہی کیلئے لائے ہیں۔