Sunday, September 8, 2024

کچھ ادارے پارلیمنٹ کے دائرہ اختیار کو چیلنج کررہے ہیں، احسن اقبال

کچھ ادارے پارلیمنٹ کے دائرہ اختیار کو چیلنج کررہے ہیں، احسن اقبال
September 16, 2017

لاہور (92 نیوز) وزیر داخلہ احسن اقبال نے اداروں پر کھلے لفظوں میں اعتراض اٹھادیئے۔ کہتے ہیں کچھ ادارے پارلیمنٹ کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر رہے ہیں۔

لاہورمیں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا اطلاعات ہیں کہ نوازشریف کو سازش کے تحت ہٹایا گیا۔  عالمی میڈیا میں اس بات کی نشاندہی بھی کی گئی۔

انہوں نے کہا نوازشریف کے کیس میں سپریم کورٹ کوئی واضح دلیل نہیں دے رہی۔ وزیرداخلہ نے کھلے لفظوں میں کہا کہ ہم نے عدالتی فیصلے مانے ہیں مگر ہمیں ان فیصلوں پراعتراض ہیں۔

احسن اقبال نے حدیبیہ کیس کھولنے کے پیچھے بھی سازش ہونے کا دعویٰ کیا اور کہا اطلاعات ہیں کہ بااثر لوگوں نے نیب کو حدیبیہ کیس کھولنے پرمجبورکیا۔

وزیرداخلہ کیساتھ پرویز رشید اور دانیال عزیز بھی موجودتھے۔ وہ پریس کانفرنس میں نوازحکومت کی کامیابیاں گنواتے رہے۔