Saturday, May 18, 2024

کپیل شرما بھی سدھو کی حمایت میں بول پڑے

کپیل شرما بھی سدھو کی حمایت میں بول پڑے
February 19, 2019
ممبئی ( 92 نیوز) بھارتی کامیڈی شو کے میزبان کپیل شرما بھی نوجوت سنگھ سدھو کی حمایت میں بول پڑے ۔ کپیل نے کہا کہ  نوجوت سنگھ سدھو کو شو سے نکالنے سے مسئلہ حل ہو جاتا تو وہ خود ہی شو چھوڑ دیتے ۔ بھارتی کامیڈی شو کے میزبان کپیل شرما نے کہا کہ لوگوں کو گمراہ کر کے اصل ایشوز سے توجہ ہٹائی جاتی ہے ، کسی پر پابندی لگانا کسی مسئلے کا حل نہیں ، اسی طرح نوجوت سدھو کو شو سے نکالنا بھی مسئلے کا حل نہیں ۔ کپیل شرما کا کہنا تھا کہ اگر سدھو کو شو سے نکالنے سےمسئلہ حل ہو جاتا تو وہ خود ہی شو چھوڑ دیتے ۔ پلوامہ حملے پر پاکستان مخالف بیان نہ دینے پر نوجوت سنگھ سدھو کو کامیڈی شو سے نکال دیا گیا تھا۔