Saturday, May 18, 2024

کپتانی چیلنج سمجھ کر قبول کی:اظہر علی

کپتانی چیلنج سمجھ کر قبول کی:اظہر علی
April 11, 2015
لاہور(92نیوز)پاکستان کی ون ڈے  کرکٹ ٹیم کے قائد اظہر علی  نے کہا ہے کہ  کپتانی کو چیلنج سمجھ کر قبول کیا ہے، بنگلا دیش کے ساتھ ون ڈے سیریز میں سخت مقابلہ ہو گا۔ قذافی اسٹیڈیم کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ بنگلا دیش کی ٹیم نے ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھائی  لیکن انہیں اپنی ٹیم  پر پورا بھروسہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی بہت پرجوش ہیں اور بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں کچھ کر دکھانا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے ون ڈے ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مصباح بہترین کپتان تھے، ان سے بہت کچھ سیکھا، ان کا متبادل بننا مشکل ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ وکٹوں کی کنڈیشن دیکھ کر ٹیم میں سپنرز اور فاسٹ باؤلرز کی تعداد کا فیصلہ کریں گے۔ اظہر علی نے کہا کہ انہیں ون ڈے سیریز کے لئے جو ٹیم دی گئی ہے وہ اس سے  مطمئن ہیں۔ قومی ٹیم کے مینجر نوید اکرم چیمہ نے بھی میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ انہیں اظہر علی کی کپتانی پراعتماد ہے۔