Monday, September 16, 2024

کپتان کے کھلاڑیوں کے قافلے اسلام آباد کیلئے رواںہ  

کپتان کے کھلاڑیوں کے قافلے اسلام آباد کیلئے رواںہ  
April 28, 2017
لاہور(92نیوز)کپتان کے کھلاڑی اسلام آباد میں جلسے کے لیے لاہور سے روانہ ہوگئے ، لاہو ر آفس میں روانگی سے قبل کھلاڑیوں کا جوش آسمان سے باتیں کر رہا تھا کہتے ہیں وزیر اعظم سے استعفیٰ لے کر ہی لوٹیں گے۔ تفصیلات کےمطابق لاہور آفس میں روانگی سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں اور قائدین کا کہنا تھا کہ گرم موسم بھی انکی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتا وہ  اپنے چیئرمین کی کال پر اسلام آباد جا رہے ہیں ،انکا کہنا تھا  کہ پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو اخلاقی طور پر مستعفی ہو جانا چاہیئے۔ پی ٹی آئی کی خواتین کا جوش و جذبہ بھی کسی سےکم نہیں تھا وہ بھی اسلام آباد جانے کے لیے پوری سج دھج سے لاہور آفس پہنچی تھیں ہاتھوں میں پارٹی پرچم لئے وہ حکومت مخالف نعروں میں مردوں سے کم نظر نہیں آ رہی تھیں انکا کہنا تھا کہ آج انکے قائد جو لائحہ عمل دیں گے وہ اسے پورا کریں گی۔