Friday, March 29, 2024

کپتان کی پکار پر اوورسیز پاکستانیوں نے لبیک کہہ دیا،ڈاکٹر عمران کا واپس آنے کا اعلان

کپتان کی پکار پر اوورسیز پاکستانیوں نے لبیک کہہ دیا،ڈاکٹر عمران کا واپس آنے کا اعلان
August 20, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی  پہلی تقریر نے ہی عوام کے دل جیت لئے ۔ تبدیلی آتے ہی بڑی خبریں آنا شروع ہو گئیں  ، امریکہ میں مقیم ڈاکٹر عمران بارش کا پہلا قطرہ بن گئے  ، عمران خان نے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالا تو اوورسیز پاکستانیوں نے بھی اُن کی آواز پر لبیک کہنا شروع کر دیا ۔ امریکہ میں مقیم ڈاکٹر عمران نے اپنی اور اپنی اہلیہ کی وطن واپسی کا اعلان کیا اور ساتھ ہی پیسہ بھی پاکستان منتقل کرنے کا کہا۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے انتخابات اور اس سے پہلے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ  پاکستان میں ایسی گورننس لائیں گے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن واپس آئیں ۔ ڈاکٹر عمران کے علاوہ اور بہت سے دیگر افراد جو دوسرے ممالک میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہے تھے اب پاکستان میں حکومتی سطح پر آنے والی تبدیلی کے بعدواپسی کا سوچنے لگے ہیں  ۔ وزیراعظم پاکستان نے اپنی تقریر میں  اوورسیز پاکستانیوں کے نام خصوصی پیغام بھیجا تھا جس میں ملک کیلئے خدمات سر انجام دینے کا کہا گیا تھا ۔وزیراعظم نے وعدہ کیا کہ عوام کے ٹیکس کی حفاظت وہ خود کریں گے اور عوام کا پیسہ واپس عوام کی فلاح پر لگایا جائے گا۔