کپتان کی وزارت عظمیٰ کا حلف عوام میں اٹھانے کی خواہش
لاہور (92 نیوز) عمران خان نے تقریب حلف برداری کی پرانی روایات کو نہ اپنانے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کےمطابق عمران خان نے عوام کے درمیان حلف اٹھانے کی خواہش کا اظہار کر دیا جس کی تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے بھی حمایت کر دی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان ڈی چوک پر حلف اٹھا سکتے ہیں جبکہ اس حوالے سے پریڈ گراؤنڈ یا دیگر جگہوں کی آپشز بھی موجود ہیں۔
عمران خان کے حلف اٹھانے کا معاملہ سکیورٹی کلئیرنس سے مشروط کیا گیا ہے اور اس حوالے سے ایک سے دو روز میں اہم فیصلہ بھی متوقع ہے۔