Monday, September 16, 2024

کپتان کی ن لیگی رہنما امیرمقام کیخلاف ایف آئی آر کٹوانے کی سفارش

کپتان کی ن لیگی رہنما امیرمقام کیخلاف ایف آئی آر کٹوانے کی سفارش
February 9, 2016
پشاور (92نیوز) عمران خان نے خیبرپختونخوا میں ن لیگ کے رہنما امیر مقام کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ ان کا کہنا ہے امیر مقام نے ڈاکٹروں کو بھڑکانے کی کوشش کی۔ وزیر اعلیٰ ان کے خلاف ایف آئی آر کٹوائیں‘ خیبرپختونخوا میں ہسپتالوں سمیت کسی ادارے کی نجکاری نہیں کر رہے، اصلاحات سے مینجمنٹ کو بہتر کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کسی ادارے کی نجکاری نہیں کرنا چاہتے۔ عوام سے وعدہ کیا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں کی حالت اور انتظامیہ کو ٹھیک کریں گے۔ پشاورمیں نیوز کانفرنس میں انہوں نے ہڑتالی ڈاکٹروں کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا ہڑتال کرنے والے ڈاکٹر اپنے بچوں کو نجی ہسپتالوں میں لے کر جائیں گے؟ کپتان نے امیر مقام کو صورتحال کی خرابی کا ذمہ دار قرار دیا اور کہا کہ ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ انہوں نے عوام سے وعدہ کر رکھا ہے کہ ہسپتالوں کے حالات بہتر ہونگے‘ انتظامیہ کو بھی ٹھیک کیا جائے گا۔ خیبرپختونخوا کے 95فیصد ڈاکٹرز حکومتی اصلاحات کے حق میں ہیں‘ کسی ادارے کی نجکاری نہیں چاہتے۔ عمران خان نے واضح کیا کہ کام نہ کرنے والے چند ڈاکٹرز کی محکمہ صحت میں کوئی جگہ نہیں۔ ذاتی مفاد رکھنے والے چند ڈاکٹرز باز آجائیں۔