Sunday, September 8, 2024

کپتان کی مخالفت پر جسٹس ریٹائر وجیہہ الدین کو دھمکی آمیز خط

کپتان کی مخالفت پر جسٹس ریٹائر وجیہہ الدین کو دھمکی آمیز خط
August 23, 2015
لاہور(92نیوز)عمران خان کےفیصلوں کی مخالفت پرجسٹس ر وجیہہ الدین کودھمکی آمیزخط موصول،نشان عبرت بنانےکی دھمکی دی گئی۔ تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کےرہنما اورالیکشن ٹربیونل کےسابق چیئرمین جسٹس ر وجیہہ الدین کومبینہ طورپرانصاف ٹائیگرزکی جانب سےدھمکی آمیزخط موصول ہواہے۔ خط میں کہاگیاہےکہ عمران خان کےفیصلےکی مخالفت ان کےنزدیک غداری ہے اورایسا کرنےوالےکونشان عبرت بنادیتےہیں ۔ خط میں دھمکی دی گئی کہ جسٹس وجیہہ الدین جن کی شہہ پرناچ رہے ہووہ بھی ان کونہیں بچاسکیں گے۔