Thursday, March 28, 2024

عمران خان لاہور اور میانوالی کے حلقوں سے بھی الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار

عمران خان لاہور اور میانوالی کے حلقوں سے بھی الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار
June 25, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو لاہور اور میانوالی کے حلقوں سے بھی الیکشن لڑنے کیلئے  اہل قرار دے دیا گیا ہے ، این اے 95 میانوالی اور این اے 131 لاہور سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے  ۔  این اے 129 سے بھی پی ٹی آئی کے عبدالعلیم خان کے کاغذات نامزدگی کے خلاف مسلم لیگ ن کے ایاز صادق  کی اپیل مسترد کر دی گئی ۔ لاہورہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹربیونل کے جسٹس فیصل زمان خان نے این اے 95 میانوالی سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف عمران خان کی اپیل پر سماعت کی ۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور کپتان کو این اے 95 سے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اہل قرار دے دیا ۔ این اے 131 لاہور میں بھی عمران خان کوالیکشن کے لئے اہل قراردے دیاگیا  ، ایپلٹ ٹربیونل نےکاغذات نامزدگی کے خلاف ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئےاپیلیں مسترد کر دیں ۔ ایڈووکیٹ مدثر چوہدری اور جہانگیر ڈوگر نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف اپیلیں دائر کی تھیں  ۔ ایپلٹ ٹریبونل نے این اے 129 لاہور سے تحریک انصاف کے امیدوارعلیم خان کے خلاف مسلم لیگ ن کے سردار ایاز صادق کی اپیل بھی مسترد کر دی ،ایاز صادق نے اپنے مدمقابل عبدالعلیم خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج کیے تھے۔