Monday, September 16, 2024

کپتان کو کیسا لباس زیب تن کر کے حلف اٹھانا چاہئے ، زندہ دلان لاہور نے خواہشات کا اظہار کر دیا

کپتان کو کیسا لباس زیب تن کر کے حلف اٹھانا چاہئے ، زندہ دلان لاہور نے خواہشات کا اظہار کر دیا
August 3, 2018
لاہور (92 نیوز) پاکستان کے اگلے ممکنہ وزیراعظم عمران خان  حلف لینے کیلئے تیار ہیں۔ کپتان وزارت عظمیٰ کا حلف  تو ایوان صدر میں  لیں گے مگر ان کو کیسا لباس زیب تن کر کے حلف اٹھانا چاہئے؟ زندہ دلان لاہور نے اپنی خواہشات کا اظہار کر دیا۔ عمران خان کے حلف کے اعلان کے بعد کپتان کےمداخ خوب پرجوش ہیں۔ نئے پاکستان کے وزیر اعظم کو ہر کوئی دیکھنے کے لیے بے تاب ہے ، کوئی انکو شلوار قمیض پہن کر حلف اٹھانے کا مشورہ دیتا ہے تو کوئی روایتی انداز میں  شیروانی میں کپتان کو دیکھنے کا منتظر ہے۔ لاہور میں کچھ کپتان کے جوشیلے کھلاڑی ایسے بھی ہیں جو کہتے ہیں کہ عمران خان جو بھی پہنیں گے وہ اچھا ہی لگے گا۔ عوام کی اکثریت  ممکنہ وزیر اعظم عمران خان کو اپنی پسند کے لباس  میں دیکھنے کے خواہاں ہیں اور عمران خان انکی حکومت کے لیے نیگ خواہشات رکھتے  ہیں۔