Thursday, April 18, 2024

کپتان نے چودھری سرور کو منا لیا‘ کرپشن مٹاﺅ مہم میں شاہ محمود قریشی تنہا

کپتان نے چودھری سرور کو منا لیا‘ کرپشن مٹاﺅ مہم میں شاہ محمود قریشی تنہا
April 28, 2016
لاہور (92نیوز) لاہور میں عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کا اہم اجلاس ہوا۔ کپتان نے چودھری سرور کو برطانیہ جانے سے روکتے ہوئے خود بھی دورہ سندھ پر نہ جانے کا فیصلہ کر لیا۔ عمران خان کے فیصلے کے بعد شاہ محمود قریشی تنہا رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں ہونے والے پارٹی کے اجلاس میں جہانگیر ترین، حامد خان ،علیم خان اور چودھری سرور سمیت اہم رہنماوں نے شرکت کی جس میں عمران خان نے چودھری سرور کی جانب سے شاہ محمود کیخلاف شکایات سنیں اور انھیں یکم مئی کے جلسے میں شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے برطانیہ جانے سے روک دیا۔ عمران خان نے سندھ میں کرپشن مٹاو ملک بچاو کے نام سے ہونے والی ریلی کے متعلق رہنماوں کے اعتراض پر خود شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا۔ ریلی کا فیصلہ شاہ محمود قریشی نے کیا تھا جس کی دیگر رہنماوں نے مخالفت کی تھی۔ shah mahmood   ذرائع کے مطابق رہنماوں نے کپتان کے ریلی میں شرکت سے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد میں دراڑیں پڑنے کے خدشات کا اظہار کیا تھا۔ پروگرام کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے تیس اپریل کو سکھر میں ریلی سے خطاب کرنا تھا۔ عمران خان آج لاہو رمیں ہیں‘ کل اسلام آباد اور تیس اپریل کو لاہور واپس آئیں گے۔ دریں اثنا عمران خان نے سندھ ریلی میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے مگر شاہ محمود قریشی کا دعوی ہے کہ شرکت کا فیصلہ پارٹی چیئرمین کی مرضی سے ہوا تھا اور وہ انھیں پل پل آگاہ کرتے رہے ہیں۔