Thursday, May 2, 2024

کپتان نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس پیر کو طلب کر لیا

کپتان نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس پیر کو طلب کر لیا
December 7, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) کس وزیر نے کتنی کارکردگی دکھائی ہے۔ کپتان نے اپنے کھلاڑیوں کی کارکردگی جانچنے کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس پیر کو طلب کر لیا۔ اجلاس میں ہر وزیر کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس صبح 10 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہو گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزارتوں اور ڈویژن کو کارکردگی بتانے کا موقع دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ہر وزارت اور ڈویژن کے سیکرٹری کو 10 منٹ میسر ہونگے۔ ذرائع کے مطابق بریفنگ کے بعد 5 منٹ سوالات اور جوابات کے ہونگے۔ بریفنگ اور سوالات وجوابات کے لیے دئیے جانےو الے پر سختی سے عمل کرنا ہو گا۔ مختلف وزارتوں اور ڈویژن کی کارکردگی رپورٹ 27 نومبر کو جمع کرائی گئیں تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے وزیراعظم عمران خان اجلاس کے بعد فیصلہ کریں گے کہ کس وزیر کو مزید وقت دیا جائے یا اس سے وزارت واپس لے لی جائے۔