Sunday, September 8, 2024

کپتان نے مسلم لیگ نون کی تیسر ی وکٹ بھی اڑا دی !!! سعد رفیق، ایاز صادق کے بعد صدیق خان بلوچ بھی آوٹ

کپتان نے مسلم لیگ نون کی تیسر ی وکٹ بھی اڑا دی !!! سعد رفیق، ایاز صادق کے بعد صدیق خان بلوچ بھی آوٹ
August 26, 2015
لودھراں (92نیوز) الیکشن ٹربیونل نے این اے 154 لودھراں میں ہونے والی مبینہ انتخابی دھاندلی کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ فیصلے کے مطابق این اے 154 سے منتخب ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار صدیق خان بلوچ اپنی قومی اسمبلی کی رکنیت کا دفاع کرنے میں ناکام رہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے کپتان نے قومی اسمبلی کے چار حلقوں کو چیلنج کر رکھا ہے جن میں سے دو کا فیصلہ ابھی تک تحریک انصاف کے حق میں ٹھہرا تھا اور آج ہونے والے فیصلے سے کپتان کی ہیٹ ٹرک مکمل ہو گئی ہے۔ اب آخری حلقے کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔ دوسری جانب فیصلہ آتے ہی پی ٹی آئی کے کارکنوں نے جشن منانا شروع کر دیا اور بے ساختہ بھنگڑے ڈالتے رہے۔ کارکنوں نے پارٹی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر قائدین کے حق میں بھی خوب نعرے گونجے۔ بھنگڑوں نے ٹربیونل کے باہر جشن کا سا سماع باندھ دیا۔ فیصلہ آنے سے پہلے تحریک انصاف اور مسلم لیگ کے کارکنوں میں جھگڑے بھی ہوئے اور ایک دوسرے کیخلاف نعرے بازی بھی کرتے رہے۔ کسی بھی ممکنہ تصادم روکنے کےلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔ قبل ازیں کارکن اپنی پارٹیوں سے وفاداری کا ثبوت دیتے ہوئے الیکشن ٹربیونل کے باہر صبح سے ہی جمع ہونا شروع ہو گئے تھے۔