Monday, September 16, 2024

کپتان نے حکومت سازی سمیت دیگر فیصلوں کیلئے اجلاس بلا لیا

کپتان نے حکومت سازی سمیت دیگر فیصلوں کیلئے اجلاس بلا لیا
July 26, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) کپتان نے حکومت سازی سمیت دیگر اہم فیصلوں پر مشاورت کیلئے اپنی ٹیم کا اجلاس آج بنی گالہ میں بلا لیا ۔ کپتان نے جو کہا کر دکھایا۔ غیر حتمی وغیرسرکاری نتیجہ کے مطابق ورلڈ کپ کے فاتح عمران خان عام انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کر کے وزیرا عظم بننے کی پوزیشن میں آ گئے۔ کراچی میں تحریک انصاف کی سونامی بڑی اور اقتدار پر قابض پارٹیوں کو شکست دیکر پیپلز پارٹی کے بعد دوسری بڑی پارٹی بن گئی۔ سندھ میں کپتان کی پارٹی نے  اٹھارہ نشستوں  پر فتح سمیٹ لی ہے۔ ادھر سندھ میں پیپلز پارٹی کو واضح اکثریت حاصل ہے۔ غیر حتمی وغیرسرکاری نتیجہ کے مطابق پیپلز پارٹی 71 سیٹیں حاصل کرنے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ۔ ایم کیو ایم بارہ اور جے ڈی اے اتحاد دس سیٹیں حاصل کر سکا۔