Wednesday, April 24, 2024

کپتان نے تمام مافیا سے ٹکر لے رکھی ہے، شہباز گِل

کپتان نے تمام مافیا سے ٹکر لے رکھی ہے، شہباز گِل
December 3, 2021 ویب ڈیسک

گوجرانوالہ (92 نیوز) معاون خصوصی شہباز گِل نے کہا ہے کہ ایک طرف خان اور دوسری طرف 70 سال سے کھڑے کیے گئے مافیا ہیں، کپتان نے تمام مافیا سے ٹکر لے رکھی ہے۔

جمعہ کے روز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز گل بولے کہ کپتان مافیاز کی منجی پیڑھی بھی ٹھوکے گا اور ان سب کو جیلوں میں بھی ڈالے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ 90 لاکھ اوورسیزپاکستانیوں میں سے زیادہ تر خلیجی ممالک میں رہتے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے اوورسیزپاکستانیوں سے کیا وعدہ پورا کیا۔ وزیراعظم اوورسیزپاکستانیوں کا سب سے زیادہ احساس رکھتے ہیں۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ پنجاب میں آنے والا بلدیاتی الیکشن ہم الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے کرائیں گے۔