Thursday, March 28, 2024

کپتان سرفراز کو گھر بھیجنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا

کپتان سرفراز کو گھر بھیجنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا
June 18, 2019
لاہور ( 92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز کو گھر بھیجنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا، بھارت کےخلاف اہم میچ کے دوران سرفراز احمد کی جمائیاں بھی سوشل میڈیا پر زیر بحث ہیں۔ شائقین کا مطالبہ ، سرفرازکا محاسبہ ،  ’’سرفراز کو گھر بھیجو‘‘ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل  ہے ۔ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نےکپتان  سرفراز کا نام لیے بغیر کہا جمائیاں لینا بند کرو اور کچھ محنت بھی کرو۔ شائقین کی جانب سے کپتان سرفراز کے استعفے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا،نشا مرزا کہتی ہیں سرفراز گھر جاؤ،آپکو اچھی نیند کی ضرورت ہے۔ سعد قریشی  نے سرفراز کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سرفرازایمپائر سے میچ کے دوران جلدی گھر جانے کی اجازت مانگتے ہوئے۔ کمال مصطفیٰ نے بھی سرفراز کے استعفے کا مطالبہ کیا،فہیم میر نے کہا بائے بائے سرفراز،مریم جے نے لکھا گھرجاؤ سرفراز اور نیند پوری کرو،اسامہ نے بھی استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے لکھا خدا کیلئے گھر جاؤ سرفراز۔ ادھر ن لیگ کی رکن عنیزہ فاطمہ نے پنجاب اسمبلی میں قراردادجمع کرائی ہے جس میں  چیف سلیکٹر سمیت ذمہ داران کے استعفےاور شکست کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ کیاگیا ہے  ۔