Friday, May 10, 2024

کپتان سرفراز نئی تاریخ رقم کرنے کیلئے پرعزم، کہتے ہیں 500 رنز بنانےکی کوشش کریں گے

کپتان سرفراز نئی تاریخ رقم کرنے کیلئے پرعزم، کہتے ہیں 500 رنز بنانےکی کوشش کریں گے
July 5, 2019
لندن (92 نیوز) ساری قوم کی طرح پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد کو بھی سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے آج کے میچ میں معجزے کا انتظار ہے۔ لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفرازاحمد نے کہا پلیئنگ الیون کا انتخاب کرلیا ہے اور بنگلہ دیش کیخلاف 500 رنز بنانے کی کوشش کریں گے۔ سرفرازکا کہنا تھا ہم نے اچھا کم بیک کیا مگر کچھ چیزیں ہمارے ہاتھ میں نہیں تھیں جیسے رن ریٹ۔ سرفرازاحمد اوپنر فخرزمان کی پرفارمنس کا دفاع بھی کرتے رہے۔ پاکستانی ٹیم نے بنگلہ دیش کیخلاف میچ کیلئے لارڈز گراؤنڈ میں بھرپورنیٹ پریکٹس بھی کی۔