Thursday, April 25, 2024

کپتان بابراعظم نیوزی لینڈ کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر

کپتان بابراعظم نیوزی لینڈ کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
December 13, 2020

لاہور (92 نیوز) نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ کپتان بابراعظم نیوزی لینڈ کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے۔

پی سی بی کے مطابق نیٹ سیشن کے دوران گیند لگنے سے بابراعظم کے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر فریکچر ہو گیا۔ ڈاکٹرز نے دو ہفتے تک آرام کا مشورہ دے دیا۔

دوسری جانب امام الحق بھی نیوزی لینڈ اے کے ساتھ چار روزہ پریکٹس میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔ شاداب خان بھی مکمل فٹ نہیں اور ٹانگ میں کھیچاؤ محسوس کر رہے ہیں۔

ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا کہ انجری کے باعث بابر اعظم کا سیریز سے باہر ہونا مایوس کن ہے تاہم انجریز بھی کھیل کا ایک حصہ ہیں۔ اسکواڈ میں شامل دیگر باصلاحیت کھلاڑیوں کے پاس اپنی پرفارمنس دکھانے کا بہترین موقع ہے۔

قومی ٹیم نے آج بھی کوئنز ٹاؤن میں  تین گھنٹے  پریکٹس  کی۔ دوسری جانب پاکستان شاہینز کا دو روزہ انٹرا اسکواڈ  پریکٹس میچ  میں آخری روز کا  کھیل ہوا۔