Thursday, April 18, 2024

کپتان این اے ترپن سے اپنی سیاسی مہم کا آغاز کریں گے

کپتان این اے ترپن سے اپنی سیاسی مہم کا آغاز کریں گے
June 30, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) کپتان آج اسلام آباد میں سیاسی رنگ جمائیں گے۔ کپتان این اے ترپن سے اپنی سیاسی مہم کا آغاز کریں گے اور ورکرز کنونشن میں کھلاڑیوں کا لہو گرمائیں گے۔ تحریک انصاف میانوالی اور لاہور کے بعد آج اسلام آباد میں سیاسی میدان سجائے گی۔ پی ٹی آئی شہر اقتدار کی انتخابی مہم کا آغاز آج سے کرے گی۔۔ کپتان ورکرز کنونشن سے خطاب اور اپنے حلقے کی انتخابی مہم کا دھواں دار انداز میں آغاز  کریں گے۔ ورکرز کنونشن میں اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے قومی اسمبلی کے نامزد امیدوار شریک ہوں گے۔ اسد عمر، راجہ خرم نواز اور علی اعوان بھی  کنونشن سے خطاب کریں گے۔ ورکرز کنونشن میں اسلام آباد بھر کے کارکنان کو دعوت دی گئی ہے۔ کپتان خود بھی اسلام آباد کے حلقہ این اے 53 سے امیدوارہیں۔