Thursday, April 25, 2024

کپتان اظہر علی کا ٹیسٹ سیریز میں ناکامی کا اعتراف

کپتان اظہر علی کا ٹیسٹ سیریز میں ناکامی کا اعتراف
December 2, 2019
ایڈیلیڈ (92 نیوز) کپتان اظہر علی نے ٹیسٹ سیریز میں ناکامی کا اعتراف کر لیا۔ کہتے ہیں کہ ہم تینوں شعبوں میں اچھی پرفارمنس نہیں دکھا سکے۔ اظہر علی کا کہنا تھا کہ باؤلرز امیدوں پر پورا نہیں اترے، آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے شاندار اننگز کھیلی جبکہ بابر اعظم نے سیریز میں اچھی کرکٹ کھیلی۔ کپتان  قومی ٹیم کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہم حریف ٹیم پر پریشر بنانے میں ناکام رہے، میزبان ٹیم کے خلاف ہم نے کئی مواقع ضائع کئے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا جیسی ٹیم کے سامنے کم بیک کرنا تھوڑا مشکل ہوتا ہے، اگلے میچ میں بھرپور کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے۔