Sunday, May 12, 2024

کپاس کی سالانہ پیداوار میں  13 لاکھ بیلز  کی کمی

کپاس کی سالانہ پیداوار میں  13 لاکھ بیلز  کی کمی
January 28, 2020
فیصل آباد ( 92 نیوز) کپڑا انڈسٹری کو بھی بڑا جھٹکا لگ گیا، کپاس کے سالانہ پیداواری ہدف میں 13 لاکھ بیلز کی کمی ، پیداواری کپاس 81 لاکھ بیلز ہو سکیں ۔ رواں سال کپاس کی پیداوار کو بھی جھٹکا لگ گیا جس کا براہ راست اثر کپڑا انڈسٹری پر ہوگا ، کپاس کے لئے سالانہ پیداواری ہدف 94 لاکھ بیلز رکھا گیا تھا  مگر کل پیداوار 81 لاکھ بیلز ہی ہو سکی ، 13 لاکھ بیلز کی کمی پوری کرنے کے لیے کپاس دیگرممالک سے درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ڈائریکٹر شعبہ کپاس ایوب ریسرچ پنجاب کے مطابق رواں برس 61 لاکھ 70 ہزار ایکڑ پر کپاس کاشت کی گئی ،  پنجاب میں 46 لاکھ 93 ہزار، سندھ میں 34 لاکھ 45 ہزاربیلز کپاس حاصل ہوئی ،  کپاس کا پہلا ہدف ڈیڑھ کروڑ، پھر 94 لاکھ تک محدود کردیا گیا تھا۔ حکومتی عدم توجہی کے باعث ہدف حاصل کرنے میں ناکامی ہوئی،  کپاس کی درآمد کے لیے پاکستان کو 6 ارب ڈالر خرچ کرنا ہوں گے۔