Tuesday, April 16, 2024

کٹھمنڈو:پارلیمنٹ کےباہر 80سے زائد مظاہرین کا حکومت کے خلاف احتجاج 

کٹھمنڈو:پارلیمنٹ کےباہر 80سے زائد مظاہرین کا حکومت کے خلاف احتجاج 
April 29, 2015
کٹھمنڈو(ویب ڈیسک)نیپال کی پارلیمنٹ کے باہر مظاہرین کی جانب سے امدادی سرگرمیوں میں سست روی اور ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی پر حکومت کےخلاف شدید احتجاج کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کٹھمنڈو میں اسی کے قریب مظاہرین نے پارلیمنٹ کی عمارت کے باہر حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین میں دوسرےعلاقوں کے لوگ بھی شامل تھے،مظاہرین کا کہنا تھا کہ زلزلے کے بعد سے حکومت انہیں اپنے علاقوں میں واپس جانے کےلئے ٹرانسپورٹ کی سہولیات دینے میں ناکام رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بسوں کی ٹکٹیں بھی حکومت نے جان بوجھ کر بند کردیں ہیں۔ مظاہرین کو کنٹرول کرنے کےلئے پولیس کی بھاری نفری بھی پارلیمنٹ کے باہر موجود تھی ۔