Saturday, May 11, 2024

کٹھ پتلیوں کے پاس حکومت ہے لیکن عوام ساتھ نہیں ، بلاول بھٹو

کٹھ پتلیوں کے پاس حکومت ہے لیکن عوام ساتھ نہیں ، بلاول بھٹو
November 5, 2020
 استور (92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کٹھ پتلیوں کے پاس حکومت ہے لیکن عوام ساتھ نہیں۔ بلاول بھٹو نے استور میں جلسے سے خطاب میں کہا پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی حقوق دلائے گی۔ گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو روزگار دلواؤں گا۔ ہم گلگت بلتستان میں تاریخ رقم کرکے دکھائیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا صدرزرداری نے گلگت بلتستان کو 2009 میں عبوری صوبہ کا درجہ دیا۔ لوگ پوچھیں انہوں نے گلگت بلتستان کےعوام کو کیا دیا ہے۔ صدرزرداری نے اپنے دور میں یہاں کی عوام کو 25 ہزار نوکریاں دلوائیں تھیں۔ لوگ پوچھیں انہوں نے عوام کو کیا دیا ہے ۔ پنشن میں اضافہ صرف پیپلزپارٹی نے کیا ہے ۔ صرف پیپلزپارٹی آپ کے حقوق کا تحفظ کرتی ہے۔ ان سے پوچھیں تنخواہوں اور پنشن میں کتنا اضافہ کیا ۔ استور کا بچہ بچہ کہہ رہا ہے پیپلزپارٹی کا ساتھ دیں گے ۔ بلاول بھٹو نے کہا بڑوں کو سبسڈی دے کر معیشت ترقی نہیں کر سکتی۔ غریبوں کو ترقی دینے سے ہی ترقی ہو سکتی ہے ۔ بےنظیرانکم اسپورٹ پروگرام جیسے انقلابی پروگراموں سے ہی ترقی ہو سکتی ہے ۔ پاکستان میں ہر طبقہ سراپا احتجاج ہے ۔ گلگت بلتستان کے عوام کو تبدیلی کے نام آنے والی تباہی سے بچانا ہے ۔ عوام پندرہ نومبر کو تیر پر مہر لگائیں۔