Tuesday, April 16, 2024

کٹھ پتلی حکومت کے جانے کا وقت ہوچکا ، بلاول بھٹو

کٹھ پتلی حکومت کے جانے کا وقت ہوچکا ، بلاول بھٹو
October 16, 2020
لالہ موسیٰ (92 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کٹھ پتلی حکومت کے جانے کا وقت ہوچکا۔ آج پاکستان کے تمام جمہوری نمائندے اسٹیج پر ہونگے۔ بلاول بھٹو نے لالہ موسیٰ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا حقیقی جمہوری جماعتیں آج ایک پیج پر ہیں۔ جیالوں کو لیکر گوجرانوالہ پہنچیں گے۔ سلیکٹڈ حکومت کو گوجرانوالہ کے عوام کی آواز پہنچائیں گے۔ عمران خان کی گھبراہٹ سب کے سامنے ہےعمران خان لاک ڈاؤن کیخلاف تھے،آج کورونا کی باتیں کر رہے ہیں۔ عمران خان نے کہا تھا کنٹینر دیں گے،آپ کو کھانا دیں گے۔ عمران خان نے ہمارے راستے میں ہی کنٹینر رکھ دیئے ہیں۔ آج رات گوجرانوالہ میں عوام کا سمندر آپ کو جواب دے گا۔ کٹھ پتلی،نالائق نے ہمارے عوام کو جینا محال کر دیا،اس کے جانے کا وقت آچکا ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا پاکستان جمہوریت بنے گا، پاکستان کے عوام غلام نہیں آزاد شہری ہیں۔ عوام کی طاقت اور مینڈیٹ آپ کو ماننا پڑے گا۔ غیر جمہوری کوششیں آج بھی جاری ہیں۔ ایک جلسہ برادشت نہیں ہوتا۔ گلگت بلتستان الیکشن میں بھی پری پول دھاندلی شروع ہو چکی ہے۔ دھاندلی ہوئی تو یہ سب سے بڑا نیشنل سکیورٹی تھریٹ ہے۔ گلگت بلتستان الیکشن میں دھاندلی برداشت نہیں کریں گے۔ نیشنل سکیورٹی،سی پیک،گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا ہم نے قیادت سے لیکر کارکن تک کی قربانی دے چکے ہیں۔ ہم نے قربانیاں کافی دے دیں،اب آپ کو ہمارے خون کیساتھ انصاف کرنا پڑے گا۔