Saturday, May 11, 2024

کٹھ پتلی حکومت کو سمندر میں غرق کر کے چھوڑیں گے ، فضل الرحمان

کٹھ پتلی حکومت کو سمندر میں غرق کر کے چھوڑیں گے ، فضل الرحمان
January 6, 2021

بنوں (92 نیوز) صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے بنوں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت کو سمندر میں غرق کرکے چھوڑیں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ  حکومت شہریوں کا تحفظ کرنے میں ناکام ہوگئی، نااہل حکمرانوں نے ملک کی معیشت بھی تباہ کر دی، چین اعتماد کرنے پر تیار نہیں ۔ سعودی عرب اور ایران بھی ناراض ہیں۔اسرائیل اور بھارت سے فنڈز لینے والی تحریک انصاف پر پابندی لگائی جائے۔