Saturday, April 20, 2024

کٹھ پتلی حکومت نے ملک آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ دیا ، بلاول بھٹو

کٹھ پتلی حکومت نے ملک آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ دیا ، بلاول بھٹو
July 6, 2019
ڈیرہ اسماعیل خان ( 92 نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے  ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسہ  عام سے خطاب کرتے ہوئے  حکومت کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا ، اور کٹھ پتلی حکومت  قرار دے دیا ۔ بلاول بھٹو زرداری نے  حکومت پر  ملک کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ غریب مہنگائی کے سونامی میں ڈوب گئے ہیں ، عمان کان عوام اور معشیت کے قاتل ہیں ۔ قبائلی علاقوں میں الیکشن  سے متعلق بلاول بھٹو نےکہا کہ اگر  مہنگائی قبول ہے تو  انہیں  ووٹ دیں ،  اگر معاشی استحکام چاہتے ہیں  تو تیر کو ووٹ دیں ،  آج ہر طبقہ چلا رہا ہے مگر اس حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا ،  کرکٹ میں ایمپائر کی انگلی اور انتخابات میں عوام کی چلتی ہے،  موجودہ  بجٹ ایک قاتل بجٹ ہے ۔