Friday, May 10, 2024

کٹھ پتلی حکومت ختم ہونےو الی ہے ، بلاول بھٹو

کٹھ پتلی حکومت ختم ہونےو الی ہے ، بلاول بھٹو
January 5, 2021

کراچی (92 نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت ختم ہونے والی ہے، جزائر وفاقی حکومت کے نہیں، سندھ کے ہیں، ماہی گیروں اور عوام کو مطمئن کرنے تک ایک اینٹ بھی نہیں لگانے دیں گے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ افسوس ہے کراچی کے منتخب نمائندے ہر حکومت میں شامل رہے لیکن شہریوں کوحق نہ دلا سکے ، کراچی کے شہری تاریخی بیروزگاری اور مہنگائی کا سامنا کررہے ہیں، وفاقی حکومت کے اقدامات سے مشکلات میں مزید اضافہ ہوتا ہے.

بلا ول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ حکومت بتدریج کراچی کی تعمیر کرے گی ، کورنگی سے ابراہیم حیدری تک کے عوام کے لیے یہ منصوبہ ایک شروعات ہے، کراچی کو اس مقام پر لائیں گے جہاں وہ دنیا کے میگاسٹی کا مقابلہ کرسکے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ  کراچی ملک کی معیشت کو چلاتاہے۔