Friday, April 19, 2024

کٹھ پتلی اور نااہل حکومت کو گھر بھیجنے کا وقت آ گیا، بلاول بھٹو کی للکار

کٹھ پتلی اور نااہل حکومت کو گھر بھیجنے کا وقت آ گیا، بلاول بھٹو کی للکار
September 30, 2019
راولپنڈی (92 نیوز) چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ کٹھ پتلی اور نااہل حکومت کو گھر بھیجنے کا وقت آ گیا۔ آصف علی زرداری سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا موجودہ حکومت ایک سال سے عذاب بنی ہوئی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کو گرفتار کیا گیا تو بھرپور جواب دینا جانتے ہیں، بھرپور طریقے سے لڑیں گے اور ڈیل پر لعنت بھیجتے ہیں۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان سے رابطہ ہے اور نون لیگ سے بھی رابطہ کریں گے۔ زرداری بیمار ہیں لیکن بہادر ہیں اور اصولوں پر سمجھوتہ کے لیے تیار نہیں، جتنا دباو ڈالنا ہے ڈال لیں ہم نظریات پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا عدالتی نظام آج بھی مشرف دور جیسا ہی ہے.سابق صدر کے ساتھ ایسا سلوک یے توعام پاکستانی کو کیا انصاف مل سکتا ہے؟ عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا ہے۔ چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ ہم نے آمروں کا مقابلہ کیا ہے اس کٹھ پتلی حکومت سے بھی لڑیں گے. پی پی پی ایک وہ جماعت ہے جس نے عام آدمی کی جنگ لڑی ہے ہم نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام دیا، پینشن میں سو اور تنخواہوں میں ڈیڑھ سو فیصد اضافہ کیا