Saturday, May 18, 2024

کویت میں جعلی یورو ایکسچینج کرانے کی کوشش پر 2پاکستانی گرفتار، مقدمہ درج کر لیا گیا

کویت میں جعلی یورو ایکسچینج کرانے کی کوشش پر 2پاکستانی گرفتار، مقدمہ درج کر لیا گیا
May 26, 2015
کویت سٹی (ویب ڈیسک) کویت سٹی میں ایک منی ایکسچینج سے جعلی یورو تبدیل کرانے کی کوشش پر دو پاکستانی گرفتار کر لئے گئے۔ دونوں پاکستانی شہری پانچ ہزار مالیت کے جعلی یورو نوٹ تبدیل کرانا چاہتے تھے۔ منی ایکسچینج ڈیلر نے پولیس کو جعلی یورو نوٹوں کی اطلاع دی جس پر پولیس نے دونوں پاکستانی شہریوں کو ایک منی ایکسچینج ڈیلر کے دفتر سے گرفتار کیا۔ گرفتار پاکستانی شہریوں پر جعلی کرنسی رکھنے اور تبدیل کرانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔