Saturday, September 7, 2024

کویت : رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 9پاکستانی جاں بحق ،تعلق میاں چنوں سے ہے

کویت : رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 9پاکستانی جاں بحق ،تعلق میاں چنوں سے ہے
July 1, 2016
میاں چنوں (92نیوز)کویت میں ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے نو  پاکستانی جاں بحق ہوگئے جاں بحق افرادکاتعلق میاں چنوں کے ایک ہی خاندان سے ہےجبکہ زخمیوں میں بھارتی باشندے بھی شامل ہیں ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ لاشیں پاکستان لانے کیلئے انتظامات کئے جا رہے ہیں ۔ تفصیلا تکےمطابق  کویت میں طویل عرصہ سے مقیم پاکستانی خاندان پر قیامت گزر گئی ، رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ نے میاں چنوں کے محمد آصف کا پورا خاندان نگل لیا، جاں بحق افرادمیں  آصف، اسکی اہلیہ، دوبیٹے ،دو بیٹیاں، والدہ ،بھابھی اور بھتیجا شامل ہیں۔ ایک ہی خاندان کے نوافرادکی موت کی خبرپرمیاں چنوں میں محمد آصف کے  گھر قیامت صغریٰ کا منظر ہے ،خبر ملتے ہی رشتہ دار اور اہل علاقہ  محمد آصف کے گھر جمع ہو گئے ہر آنکھ اشکبار ، ہرشخص سوگوار ہے ۔ کویت کے علاقے فراوانیہ کی رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ سے پچیس افراد زخمی بھی ہوئے جن میں زیادہ تعداد پاکستان اور بھارتی شہریوں کی ہے ، آگ  بجھانے والے عملے کے چار ارکان بھی زخمی ہیں ، زخمیوں میں پانچ کی حالت تشویشناک ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ محمدنفیس زکریا نے کہا ہے کہ کویت کے گھر میں آگ لگنے کا واقعہ گیس سلنڈر پھٹنے سےپیش آیا، میتیں میاں چنوں لانےکےلیےانتظامات کیےجارہےہیں۔ ادھر کویتی وزارتِ داخلہ کے حکام نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے  تفتیش  شروع کردی ہیں ۔