Saturday, April 27, 2024

کوہن نے الزامات سزا میں کمی کی خاطر لگائے ، امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ

کوہن نے الزامات سزا میں کمی کی خاطر لگائے ، امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ
December 13, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ کا اپنے سابق وکیل مائیکل کوہن کی گرفتاری پر ردعمل سامنے آگیا۔ انہوں نے کہا مائیکل کو کسی قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی تھی، کوہن نے ان پر الزامات سزا میں کمی کی خاطر لگائے۔ ٹرمپ کے سابق وکیل مائیکل کوہن کو ٹیکس فراڈ، مالیاتی اداروں میں غبن  ،کانگریس سےغلط بیانی کی وجہ سے تین سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی  جس پر ڈونلد ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وکیل سے صلاح مشورہ کیا جاتا ہے اور اگر کوئی غلطی ہو تو اس کا ذمہ دار وکیل ہوتا ہے۔ کوہن نے امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کے حوالے سے کانگریس کے سامنے جھوٹ  بولنے کے  جرم کا اعتراف کیا اور کہا کہ ٹرمپ کے غلط کاموں کو چھپانا انکے فرائض میں شامل ہے جبکہ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے مائیکل کو قانون کی خلاف ورزی کو نہیں کہا ، کوہن وکیل ہے، اسے قانون کا پتہ ہونا چاہیے۔ سابق وکیل نے امریکی صدر کی جانب سے طوائف کو خاموش رہنے کیلئے  رقم دئیے جانے کی بات بھی چھپائی جس پر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کوہن نے ان الزامات کا اعتراف مجھے شرمندہ کرنے کےلئے کیا ہے۔ کوہن کو لگا ایسا کرنے سے اس کی سزا کم ہوجائے گی۔