Wednesday, April 24, 2024

کوہلی اور انوشکا شادی کے بندھن میں بندھ گئے

کوہلی اور انوشکا شادی کے بندھن میں بندھ گئے
December 11, 2017

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین ویرات کوہلی اور مشہور اداکارہ انوشکا شرما رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔

بھارتی اخبار کے مطابق کوہلی اور انوشکا نے آج اٹلی کے شہر میلان میں شادی کی ، اس کا باقائدہ اعلان دونوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کر دیا ہے اور مداحوں کی دعاؤں کا شکریہ ادا کیا۔

بھارتی اخبار کے مطابق ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کا استقبالیہ 25دسمبر کو ممبئی میں دیا جائےگا۔

گزشتہ دنوں انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے والدین اور رشتے دار شادی میں شرکت کے لئے روانہ ہوئے تھے ۔کوہلی اور انوشکا کی شادی دنیا کے مہنگے ترین ریزورٹس ’بوگو فینو چیتو‘ میں ہوئی جو شہروں کی شوروغل سے دور پر فضا مقام ہے۔