Saturday, April 20, 2024

کوہلو میں شادی کی تقریب میں گیس سلنڈر پھٹنے کا واقعہ،مزید 3 بچے چل بسے

کوہلو میں شادی کی تقریب میں گیس سلنڈر پھٹنے کا واقعہ،مزید 3 بچے چل بسے
November 18, 2020

کوئٹہ( 92 نیوز)بلوچستان کے علاقے کوہلو  میں شادی کی تقریب میں گیس سلنڈر پھٹنے کے واقعے میں  زخمی ہونیوالے مزید تین بچے چل بسے جس کے بعد جاں بحق ہونیوالے بچوں کی تعداد 11 ہو گئی ۔

بلوچستان کے علاقے کوہلو میں شادی کی تقریب میں گیس سلنڈر پھٹ گیا تھا جس سے پہلے 8 بچے جاں بحق ہوئے تھے جب کہ آج مزید تین بچے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جس کے بعد جاں بحق ہونے والے بچوں کی مجموعی تعداد 11 ہو گئی ۔

خاندانی ذرائع کے مطابق ملتان کےاسپتال میں زیر علاج 2 بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔