Friday, March 29, 2024

کوہستان ویڈیو اسکینڈل،عدالت عظمیٰ کا مدعی کو عدالت عالیہ پشاور سے رجوع کرنیکا حکم

کوہستان ویڈیو اسکینڈل،عدالت عظمیٰ کا مدعی کو عدالت عالیہ پشاور سے رجوع کرنیکا حکم
January 2, 2019
اسلام آباد (92 نیوز)سپریم کورٹ میں  کوہستان ویڈیو اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے  درخواست گزار کو  پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔ دوران سامعت درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ پولیس کو لڑکیوں کی تدفین کی جگہ بتائی لیکن کوئی اہلکار وہاں نہیں گیا ، گرفتار ملزمان نے سارا ملبہ مرنے والے ساتھی پر ڈال دیا ۔ درخواست گزار کے وکیل نے ٹرائل کوہستان سے ایبٹ آباد منتقل کرنے کی استدعا  جس پر سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔ سپریم کورٹ نے پٹرولیم مصنوعات پرٹیکسز،بھارتی ڈی ٹی ایچ سے متعلق کیسز بھی نمٹا دیئے ۔ عدالت عظمیٰ نے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز بارے کیس میں نیب کو معاملہ منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدیات کی  جب کہ بھارتی ڈی ٹی ایچ کی فروخت پر  پابندی سے متعلق تین ماہ بعد رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی ۔