Friday, March 29, 2024

کوہاٹ میں مکان کی چھت گر گئی، بچی اور 2خواتین موقع پر جاں بحق

کوہاٹ میں مکان کی چھت گر گئی، بچی اور 2خواتین موقع پر جاں بحق
May 24, 2015
کوہاٹ (92نیوز) کوہاٹ کے شہری علاقہ گڑھی بہرام خان میں طارق نامی شخص کی مکان کی چھت گرنے سے ایک بچی اور دوخواتین جاں بحق ہوگئیں۔ چھت پرانی اور بوسیدہ ہونے کی وجہ سے اپنا ہی بوجھ برداشت نہ کرسکی اور زمین بوس ہوگئی جس کی وجہ سے 18سالہ ہما، 20سالہ گلہ اور 7سالہ بچی نورا ملبے تلے دب گئے۔ مقامی افراد اور امدادی ٹیموں نے مل کر تینوں کو ملبے سے نکال کر ہسپتال پہنچایا مگر وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ ہما اور گلہ طارق کی بیٹیاں جبکہ بچی نورا اس کی پوتی تھی۔