Saturday, May 11, 2024

کوہاٹ، ایک ہی خاندان کے 5 بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

کوہاٹ، ایک ہی خاندان کے 5 بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
August 21, 2020
کوہاٹ (92 نیوز) کوہاٹ کے علاقے کیڑی شیخان میں ایک ہی خاندان کے 5 بچے تالاب میں ڈوب گئے، لاشیں نکال لی گئیں۔ کیڑی شیخان میں تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 6 اور 14 سال کے درمیان ہیں۔ جاں بحق ہونیوالے بچوں میں 4 بچیاں اور ایک بچہ شامل ہے۔ واقعہ کے مطابق 2 بچنے تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوبنے لگے تو دیگر 3 بچے ان کو بچانے کے لئے تالاب میں کھود پڑے۔