Friday, May 17, 2024

کوہاٹ، 3 سالہ حریم فاطمہ کے قتل کا مقدمہ درج

کوہاٹ، 3 سالہ حریم فاطمہ کے قتل کا مقدمہ درج
March 26, 2021

کوہاٹ (92 نیوز) کوہاٹ کی خٹک کالونی میں 3 سالہ حریم فاطمہ کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی، حریم فاطمہ کی لاش گزشتہ روز نالے سے ملی تھی۔

کوہاٹ کی خٹک کالونی کی رہائشی تین سالہ حریم فاطمہ کیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق ہو گئی۔ بچی گھر سے لاپتہ ہوئی اور اگلے روز نالے سے اس کی لاش برآمد ہوئی۔ حریم فاطمہ کے قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ بچی کی موت سانس بند ہونے کے باعث ہوئی۔ پولیس نے جائے وقوعہ کا دورہ کر کے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں۔

وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے کرک میں حریم فاطمہ کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور انہیں بچی کے قتل میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔