Friday, April 26, 2024

کوہ پیما مرزا علی بیگ نے دنیا کی سب سے اونچی چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کر لیا

کوہ پیما مرزا علی بیگ نے دنیا کی سب سے اونچی چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کر لیا
May 22, 2019
 ہنزہ (92 نیوز) پاکستان کیلئے ایک اور اعزاز آ گیا۔ معروف کوہ پیما مرزا علی بیگ نے دنیا کی سب سے اونچی چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کر لیا۔   یہ غازی، یہ تیرے پُر اسرار بندے جنھیں تُو نے بخشا ہے ذوقِ خدائی دونیم ان کی ٹھوکر سے صحرا و دریا سِمٹ کر پہاڑ ان کی ہیبت سے رائی   یہ اشعار نامورکوہ پیما مرزاعلی بیگ جیسے بہادروں کیلئے ہی کہے گئے ہیں جو اپنی ہونہار بہن ثمینہ بیگ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایک کے بعد ایک پہاڑ اپنے پاؤں تلے روندتے جارہے ہیں۔ سیکریٹری الپائن کلب پاکستان کرار حیدری کے مطابق شمشال کے رہائشی مرزا علی بیگ  نے پاکستانی وقت کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی رات 2 بجکر 16 منٹ پر 8 ہزار 848 میٹر بلند ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے کا معرکہ سرانجام دیا۔ مرزا علی بیگ کی بہن ثمینہ بیگ نے 2013 میں ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی سر کی تھی۔ نذیر صابر نے سن 2000، حسن سدپارہ 2011، عبدالجبار بھٹی 2017 میں ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے کا اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں۔