Thursday, April 25, 2024

کوکوگاف اور باربورا فرنچ اوپن ٹینس کے کوارٹرفائنل میں پہنچ گئیں

کوکوگاف اور باربورا فرنچ اوپن ٹینس کے کوارٹرفائنل میں پہنچ گئیں
June 7, 2021

پیرس (92 نیوز) امریکا کی کوکوگاف اور چیک ری پبلک کی باربورا فرنچ اوپن ٹینس 2021 کے کوارٹرفائنل میں پہنچ گئیں۔

کوکو گاف نے چوتھے راؤنڈ کے میچ میں مصر کی اونس جبیر کو شکست دی، امریکی پلیئر نے مصری حریف کو اسٹریٹ سیٹس میں دھول چٹائی، ان کی جیت کا اسکور چھ دو اور چھ ایک رہا۔ کوکو گاف کا کوارٹرفائنل میں کل چیک ری پبلک کی باربورا سے مقابلہ ہوگا۔

ادھر چوتھے راؤنڈ کے ایک اور میچ میں باربورا نے امریکا کی سلواین سٹیفنز کو شکست دی۔ اُنہوں نے اسٹریٹ سیٹس میں مقابلہ اپنے نام کیا۔ کوارٹرفائنل میں باربورا کریسی کووا کا مقابلہ کوکوگاف سے ہوگا۔